میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، غیرقانونی تعمیرات کو آمدن کا ذریعہ بنالیا

سندھ بلڈنگ، غیرقانونی تعمیرات کو آمدن کا ذریعہ بنالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سسٹم مافیا نے ڈیمولیشن کی آڑ میں ناجائز تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ، نمائشی انہدامی کارروائیوں کے نام پر ڈائریکٹر جلیس ، ڈائریکٹر سجاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر اویس اور انسپکٹر عامر علی نے پیدا گیری کاسلسلہ شروع کررکھا ہے ، لیاقت آباد نمبر 1 سے 10 تک فی پلاٹ لاکھوں روپے وصول کیے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 3/985 کی چوتھی منزل ، پلاٹ 4/610 کی چوتھی منزل ، پلاٹ نمبر 3/510 کی پانچویں منزل ،پلاٹ نمبر4/97 کی تیسری منزل ، پلاٹ نمبر 1/35 کی چوتھی منزل ، پلاٹ نمبر 1/502 کی چوتھی منزل ،پلاٹ نمبر5/814 کی چوتھی منزل ، پلاٹ نمبر 7/523 کی تیسری منزل ،پلاٹ نمبر 9/9 کی تیسری منزل ،پلاٹ نمبر8/559 کی پانچویں منزل اور پلاٹ نمبر 29/2 سی ایریا کی چوتھی منزل سمیت پلاٹ نمبر 23/11 سی ون ایرے کی پانچویں منزل کو نمائشی انہدامی کارروائی کے بعد ازسرنو تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں