میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن ،کراچی کو گیس کی عدم فراہمی میں 8 گھنٹے کا اضافہ

سوئی سدرن ،کراچی کو گیس کی عدم فراہمی میں 8 گھنٹے کا اضافہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اتوارکوکراچی میں گیس کی بندش میں 8گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے کراچی میں گیس بندش کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے، اب نصف شہرکو 24 کی بجائے 32 گھنٹے سے زائد گیس بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایس ایس جی سی نے پائپ لائن کی تبدیلی کے باعث مختلف علاقوں میں اتوارکی صبح 5 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے گیس بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ شیڈول کے مطابق روزانہ رات 10 بجے سے گیس بند کی جاتی ہے، تاہم ایس ایس جی سی نے اتوار صبح پانچ سے متاثرہ علاقوں میں بھی رات 10 بجے سے گیس بند کر دی۔رات میں گیس کی بندش اور اتوار کی صبح سے چوبیس گھنٹے گیس بندش سے گھریلو صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں، گیس کی بندش سے سرجانی ٹائون کے تمام سیکٹر، منگھوپیر، قصبہ ٹائون، اورنگی، نارتھ کراچی متاثر ہوئے۔نارتھ ناظم آباد میں بھی چوبیس گھنٹے کے لیے گیس بند کردی گئی، فیڈرل بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ، بلدیہ، اتحاد ٹائون، کیماڑی، گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سپر ہائی وے کے اطراف میں بھی گیس بند کردی گئی۔سی این جی اور آر ایل این اسٹیشنز کو بھی اتوار کی صبح سے 24 گھنٹے گیس بند کردی گئی، گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین کے لیے بھی گیس بندکردی دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں