میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے، شیخ رشید

ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24 رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضا میں نہیں چھوڑا جا سکا کیونکہ اْس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا گیا، برادر یوسف شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت اْن کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24 رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے، سیاست یکم اگست سے فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی، عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے دے سکتی ہے، آرٹیکل 224 اور 230 میں ترمیم آئین سے کھلا تصادم ہے، عدلیہ اس کا نوٹس لے سکتی ہے عدلیہ کو اس پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں