میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتظامیہ کی نا اہلی، قرنطینہ مراکز سے کورونا کے درجنوں مریض فرار

انتظامیہ کی نا اہلی، قرنطینہ مراکز سے کورونا کے درجنوں مریض فرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں انتظامیہ کی بدترین نا اہلی، قرنطینہ مراکز سے کورونا کے درجنوں مریض فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قرنطینہ مراکز سے کورونا کے 23 مریضوں کے فرار ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ قرنطینہ سینٹرز میں سیکیورٹی کو اور بڑھایا جائے ،شہر کے قرنطینہ مراکز سے اب تک 23 کورونا کے مریض بھاگ چکے ہیں، سب سے زیادہ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال سے مریض بھاگے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہیکہ بھاگنے والے مریض با ا?سانی دیگر لوگوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں، یہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، زیادہ تر متاثرہ افراد میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کے پھیلاؤکی تشویشناک صورتحال ہے۔ لیبارٹری تجزیہ میں 100فیصد خطرناک ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔اسپتالوں میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش بھی ختم ہو گئی ہے۔ پیما ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے جو ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ان کے لیبارٹری تجزیہ میں قریباً سو فیصد ڈیلٹا ویرینٹ سامنے آرہا ہے جو کہ بہت تیزی سے اور کم ?وقت میں پھیلنے والا ہے اور پورے پورے گھرانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اسپتالوں میں کورونا یونٹس اپنی استعداد قریباً پوری کر چکے ہیں اوراسپتالوں میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے جان بچانے والے آپریشنز کے سوا باقی تمام روز مرہ کے آپریشنز بھی روک دیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں