عبداللہ بلڈر کیخلاف اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) عبداللہ بلڈر کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری، عبداللہ گارڈن اسکیم کی زمین میں ہیرا پھیری کیس میں نوٹسزکے باوجود بااثر بلڈر سمیت محکمہ روینیو نے رکارڈ نہیں دیا، قاسم آباد میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے بڑے منصوبے کے منظور شدہ لے آئوٹ پلان سے ہٹ کر تعمیرات کرنے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق عبداللہ بلڈرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں متعدد انکوائریز بھی جاری ہیں تاہم بااثر بلڈر جواب دینا بھی پسند نہیں کرتا، ذرائع کے مطابق عبداللہ بلڈرز کی حیدرآباد میں عبداللہ گارڈن اسکیم قاسم آباد میں شامل 10 ایکڑ زمین کے کھاتوں میں مبینہ پیراپہیری اور جعلسازی کے ذریعے کھاتے تبدیل کروانے والے کیس میں اینٹی کرپشن نے عبداللہ بلڈرز سمیت روینیو کو معتدد نوٹیسز جاری کئے تاہم بااثر بلڈر سمیت محکمہ روینیو نے رکارڈ نہیں پیش کیا. دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عبداللہ بلڈرز کے قاسم آباد میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے بہت بڑے تعمیراتی منصوبے کے منظور شدہ لے آئوٹ پلان سے ہٹ تعمیرات کی گئین ہیں جس کے خلاف بھی معتدد اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں.۔