میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت

سندھ حکومت کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، جن میں پاکستان اسٹیل ، روزویلٹ ہوٹل،سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 19 اداروں کی نجکاری کی سازش تیارکرلی گئی ہے، جس میں پاکستان اسٹیل ، روزویلٹ ہوٹل،سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بلوکی پاور پلانٹ،حویلی بہادرپلانٹ کی حکومت نجکاری کرنے جارہی ہے جبکہ نندی پور،گڈو پاورپلانٹ، اسٹیٹ لائف،او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی جائیگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس او،سندھ انجنیئر نگ کی بھی نجکاری کا فیصلہ ہو چکاہے اور جامشورو پاورجنریشن اورلاکھڑا پاور پلانٹ کو بیچنے کی تیاری کرلی گئی ہے، وفاقی حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے،مخالفت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ادارے اونے پونے داموں اے ٹی ایم مشینز کے حوالے کیے جائیں گے ، نجکاری قومی مفاد نہیں بلکہ اپنے دوستوں نوازنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ ادارے بیچنے سے 32ہزار 755ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے، کہاں گیا وعدہ کہ نہ چلنے والے ادارے بھی چلا کر دکھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں