میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی نااہلی پر فوج خوش ہوئی ہوگی، پرویز مشرف

نواز شریف کی نااہلی پر فوج خوش ہوئی ہوگی، پرویز مشرف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے نواز شریف کی نااہلی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بہت زبردست فیصلہ کیا ہے،نواز شریف نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار ی ہے، ابھی پورے خاندان کا پاکستان میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، کیونکہ یہ بہت بے عزت ہوچکے ہیں جلد پاکستان آرہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر پرویز مشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کے حوالے سے بہت زبردست ججمنٹ دی ہے اور میں نے اس فیصلے پر خوشی منا کر مٹھائی بھی کھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف دنیا نے نہیں بلکہ اس نے خود سازش کرکے اپنے آپ کو مروایا ہے، پرویز مشرف نے کہا کہ اب بھی نواز شریف کی سابق کابینہ الزامات عائد کرتی رہے، حالانکہ حکومت اور ادارے نواز شریف کے ماتحت تھے۔ ایک سوال کے جواب میں مشرف نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پر فوج بہت خوش ہوئی ہوگی اور ابھی موقع بن رہے ہیں جلد پاکستان آئوں گا، ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی سیاست مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے میرے خیال میں شریف فیملی لندن کی جانب بھاگیں گے، پرویز مشرف نے مسلم لیگ ن کے نئے وزیراعظم کے لیے چودھری نثار علی خان کے نام کی خواہش ظاہر کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں