میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو گرانے کے واقعات میں مزید اضافہ

بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو گرانے کے واقعات میں مزید اضافہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۹ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز اقدامات، ڈیڑھ ماہ میں 23 مساجد، مدارس اوردرگاہیں مسمار کی گئیں

بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو گرانے کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 45 روز کے دوران بھارت کی مختلف ریاستوں میں ایک ہزار سال پرانی مسجد سمیت 23 مساجد، مدارس، درگاہوں اور عیدگاہوں کو گرایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں دہلی، اتر پردیش، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور ہریانہ سمیت مختلف ریاستوں میں تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں کی توسیع کے نام پر کی گئیں۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے کہاکہ بعض مقامات پر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور گرانے سے قبل متاثرہ فریقوں کو مناسب نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔

بھارتی حکام نے کہا کہ تمام کارروائیاں قانونی اور انتظامی ضابطوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ امریکی تنظیم جسٹس فار آل نے حالیہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی اور قانون کے مساوی اطلاق کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں