میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، بلڈر مافیا کی ناجائز تعمیرات پر ڈائریکٹر ظہیر کے بیٹر مقرر

سندھ بلڈنگ، بلڈر مافیا کی ناجائز تعمیرات پر ڈائریکٹر ظہیر کے بیٹر مقرر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کے سسٹم کا حصہ ڈائریکٹر ظہیر احمد المعروف ظہیر استاد نے ناجائز تعمیرات میں ملوث بلڈر مافیا سے حصہ وصولی کیلئے ضلع وسطی میں کارندے چھوڑ دیے ، ضلع وسطی سے ماہانہ 18 کروڑ وصولی کا ہدف دیا گیا ہے ، جس میں ڈی جی کا حصہ بھی طے پایا ہے ، ذرائع کے مطابق مخصوص بیٹر کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کی تلاش کرکے ان سے معاملات طے کریں یا پھر جنہیں غیر قانونی تعمیرات میں دشواری کا سامنا ہے انہیں سہولت فراہم کی جائے ،یہی وجہ ہے کہ اس وقت لیاقت آباد کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن کی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہے ، جیسا کہ سی ایریا پلاٹ نمبر 5/815،8/569 ،11/23 اور 16/26 پر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے ،جس کے بعد ناقص میٹریل سے کمزور بنیاد والی عمارتوں کی تعمیر شروع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں