میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی مفاہمت کے باوجودایم کیوایم اورپی پی کے درمیان عدالتی جنگ جاری

سیاسی مفاہمت کے باوجودایم کیوایم اورپی پی کے درمیان عدالتی جنگ جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم کیوایم پاکستان نے آئی بی اے سکھرکے ذریعے بھرتیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، عدالت نے9اگست کے لیے حکومت سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے امتناع کی استدعا مسترد کردی۔منگل کو سماعت کے دوران درخواست گزارایم کیو ایم سینیٹرخالدہ طیب نے موقف اختیارکیا کہ آئی بی اے سکھر کے توسط سے ٹیسٹ نہیں لیا جاسکتا۔ بھرتیوں کے عمل کو فوری روکا جائے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئی بی اے سکھر کے افسران نے سیبا کے نام سے اپنی ایک نجی ٹیسٹنگ کمپنی بنارکھی ہے۔آج ملازمت کے انٹرویو کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے۔خالدہ طیب کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ درخواست گزارسمیت متحدہ کے منتخب ارکان اس پرمتفق ہیں کہ بھرتیوں کے عمل میں بے قاعدگیاں ہورہی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایم این اے اور ایم پی ایزکے متفق ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمیں یہاں قانون کے مطابق کام کرنا ہے اور چھٹیوں میں کوئی جلدی نظر نہیں آرہی ہے۔جسٹس امجد سہتو نے وکیل ایم کیوایم سے مکالمے میں کہا آپ ایک معتبرادارے پر الزامات عائد کررہے ہیں۔ ہم نے جب جوڈیشل افسران کے ٹیسٹ کیلیے آئی بی اے سکھر سے رابطہ کیا تو اس نے معذرت کرلی۔ آئی بی اے کراچی نے کہا کہ یہ سہولیات آئی بی اے سکھرکے پاس ہیں۔ایڈووکیٹ طارق منصور نے عدالت سے کہا کہ میں دستاویزات دکھا سکتا ہوں کہ حکومت پاکستان نے آئی بی اے سکھر کے لیے منفی رپورٹس کی ہیں جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام معاملات اگست میں سماعت کے موقع پردیکھیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں