یہ مہنگائی پرقابوپانے آئے تھے مہنگائی نے انھیں کنٹرول کرلیا،شیخ رشید
شیئر کریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کو شفاف بنائیں ورنہ نوجوان پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہورمیں 2 جگہوں پر ناشتہ کیا دونوں جگہ پرلوگ ن لیگ مخالف نظرآئے، لاہور جب جاگتا ہے تو پورا پاکستان اس ٹرینڈ کو فالو کرتا ہے، لاہور جب جاگتا ہے تو پورا ملک جاگ جاتا ہے، عید کے بعد چاروں حلقوں میں ایک ایک جلسہ کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 2 تاریخ کو پر امن جلسہ کرنے جارہا ہے،عمران خان کیساتھ 2 تاریخ والے جلسے کیلئے لال حویلی سے نکلوں گا، جو کچرا اکٹھا کیا گیا تھا عمران خان ایک ٹھوکر میں سارے انڈے غرق کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے شوق سے کرے جس سازش کے تحت عمران خان کو اتارا گیا اس کے بعد ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس میں پاکستان کو نہیں بلایا گیا، ایم کیو ایم، بی اے پی،شیر پا ئودکھائی نہیں دے رہے، یہ مہنگائی پر قابو پانے آئے تھے مہنگائی نے انہیں کنٹرول کر لیا۔انہوں نے کہا کہ17 جولائی کو کسی جگہ پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے امیدوار کو ہارا ہوا شو کیا تو نوجوان پولنگ سٹیشنوں کونہیں چھوڑیں گے، کل جو سندھ میں انتخاب ہوئے وہ الیکشن ہیں یا بدمعاشی یا دہشتگردی، ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے جن لوٹوں کو ٹکٹ دیا ہے یہ ساری عمر کیلئے نااہل ہونے چاہئیں، یہ غیرآئینی اورغیرقانونی انتخابات ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور پٹرول کی روزانہ بڑھتی قیمتوں کے باعث غریب آدمی نے پیدل چلنا شروع کر دیا ہے،بجلی کا فی یونٹ35سے40روپے کا ہونے والا ہے