میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹائون ،متعددپروجیکٹ ایس بی سی اے سے غیرتصدیق شدہ نکلے

بحریہ ٹائون ،متعددپروجیکٹ ایس بی سی اے سے غیرتصدیق شدہ نکلے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ : شعیب مختار ) بحریہ ٹائون کے متعدد پراجیکٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے غیر تصدیق شدہ نکلنے پر رہائشیوں میں کھلبلی مچ گئی، انتظامیہ کو ناجائز تعمیرات کا جال بچھانے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی، تحقیقاتی اداروں نے کبوتر کی طرح آ نکھیں بند کر لیں، لبرٹی کمرشل سمیت متعدد پراجیکٹ سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے این او سی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کے مختلف پراجیکٹس میں جعلسازی کا سامنا کرنے والوں کو تحقیقاتی اداروں نے لاوارث چھوڑ دیا ہے، جبکہ متاثرین کی وزیر اعظم پاکستان کے بنائے گئے خصوصی پورٹل سے لگائی گئی آخری امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں، متعدد مرتبہ شکایت درج کروانے کے بعد بھی انہیں حکومتی جانب سے کسی قسم کا ریلیف نہیں مل سکا ہے جس نے معاملے کی شفافیت پر کئی سوالیہ نشان داغ دیے ہیں ۔حالیہ دنوں بحریہ ٹائون کے مختلف پراجیکٹس کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے غیر تصدیق شدہ ہونے پر رہائشیوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جس پر انتظامیہ کسی قسم کی صفائی دینے کو غیر ضروری قرار دے رہی ہے، بحریہ ٹائون میں چھوٹے پلاٹس پر 6سے زائد منزلہ عمارتوں کی تعمیرات بھی کی گئیں ہیں جس پر حکام بالا نے آنکھیں موند رکھیں ہیں ۔ مختلف پراجیکٹ کے ناجائز ہونے کاانکشاف لبرٹی کمرشل سے متعلق ایس بی سی اے کے 2019میں بحریہ ٹائون کو جاری شوکازنمبر SBCO-1979/82 AS AMENDEDکے بعد بھی سامنے آ چکا ہے جس نے برسوں کے پوشیدہ رازکو پل بھر میں فاش کر دیا ہے ۔بحریہ ٹائون میںمتعدد کمرشل عمارتوں کا ریکارڈ بھی سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے ریکارڈ سے غائب ہے جس پرہائوسنگ سوسائٹی کے مکینوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں