میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام رہبر کمیٹی کے لیے طےکر لیے

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام رہبر کمیٹی کے لیے طےکر لیے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام رہبر کمیٹی کے لیے طے کر لیے ۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کو اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا شہباز شریف کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا ،اجلاس میں مولانا اسعد محمود، شاہدہ اختر ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب ،مرتضی ٰجاوید عباسی، روحیل اصغر، کھیئل داس کوہستانی و دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس میں رہبر کمیٹی کے لیے نامزدگی سے متعلق مشاورت کی گئی ،قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری اور سپلمنٹری گرانٹس کے منظوری پر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے رہبر کمیٹی کے لیے 2 نام طے کرلیے،مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام دے دیے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے نام مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کا نام تاحال فائنل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں