میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے ،فردوس عاشق

بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے اور اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی،حکومت ملک وقوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی۔اپنی ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کی حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لئے جرات مندانہ فیصلے کررہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے عوام کی جدوجہد اورقربانی رنگ لائے گی۔ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے ، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ خوشحال، خودانحصار اورترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے ۔ آنے والے ماہ وسال قوم اورملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنارکریں گے ، عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کرکے رہیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں