سندھ بلڈنگ، سسٹم کے کارندے طارق عزیزکو دلالی میں سبقت حاصل
شیئر کریں
کمزور اور پرانی عمارتوں پر اضافی تعمیرات کرکے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی مافیا کو بیٹر طارق عزیز کے ذریعے پشت پناہی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سسٹم کی دلالی کرنے والے کارندوں میں طارق عزیز بیٹر کانام زیادہ گردش کررہا ہے ، موصوف اخبارات اور این جی اوز پیکیج ڈیل کے ساتھ سسٹم افسران سے مافیا کی خفیہ ڈیل کروانے میں انتہائی معروف ہیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ بیٹر طارق عزیز نے خفیہ ٹھکانے قائم کررکھے ہیں ،جہاں سندھ بلڈنگ افسران اور بلڈر مافیا کو مدعو کرکے معاملات طے کروادیے جاتے ہیں ، ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا منظم نیٹ ورک اور غیر اخلاقی سرگرمیوںمیں ملوث عناصر کی بڑی تعداد بیٹر طارق عزیز کے گروپ کا حصہ ہے ، اس وقت ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن میںانسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،اس مقصد کیلئے ڈائریکٹر علی اسد کو خطیر رقم پہنچا دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق عزیز آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر431، 433 پلاٹ نمبر 1320 اور 1018 پر خطرناک غیرقانونی تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔