میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف6سال بعد دوبارہ نون لیگ کے صدرمنتخب

نواز شریف6سال بعد دوبارہ نون لیگ کے صدرمنتخب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تقریباً6سال10ماہ بعد دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھال لی سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف کو 21فروری 2018کو پارٹی صدارت کے لئے بھی نااہل کر دیا گیا تھا ۔ اس سے قبل انہیںپانامہ کیس میں28جولائی2017 کو نا اہل کر دیا گیا تھا۔ نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے بھی نااہل کئے جانے کے بعد ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو13مارچ2018کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا تھا ۔ تقریباً6سال10ماہ بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل نے ایک بار پھر نواز شریف کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں