میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف

عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو نفرت کی آگ میں جھونکنے اور عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، اللہ نے یہ وطن 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے لیے نہیں بلکہ 28 مئی جیسے روشن دن کے لیے عطا کیا ہے۔لاہور لبرٹی چوک پر یوم تکبیر کی تقریب میں لندن سے لائیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امتحانی گھڑی میں اللہ نے ہاتھ پکڑا اور درست فیصلے کی توفیق دی، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، ایٹمی طاقت بننے کے ساتھ ہمیشہ یہ ہی خواہش رہی کہ ملک 7 ویں ایٹمی قوت بنا اور دنیا کی 7 ویں معاشی اور اقتصادی طاقت بھی بنے۔نواز شریف نے کہا کچھ لوگوں نے 2017 میں میری ٹانگیں کھینچنا شروع کردی، نہیں معلوم کہ ان لوگوں کو ملک سے کیا بیر ہے، جب میں 2017 میں وزیراعظم تھا تب ڈالر 104 روپے کا تھا جبکہ آج 300 روپے کا ہے، آٹا 33 روپے فی کلو ملتا تھا لیکن آج 120 روپے فی کلو ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں