عمران خان کا آصف علی زرداری کو مفاہمت کا پیغام،ملک ریاض کی زرداری سے مبینہ آڈیوگفتگو سامنے آگئی
شیئر کریں
(رپورٹ :شعیب مختار) معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے پہلے کی مبینہ ٹیلی فونک آڈیو گفتگو سامنے آئی ہے، جس میں ملک ریاض پی پی کے شریک چیئرمین کو عمران خان کی جانب سے تصفیے کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں ملک ریاض نے سابق صدر کو عمران خان کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات اور مفاہمت کے حوالے سے پیغام دیا۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملک ریاض نے سابق صدر کو فون کیا، جس پر دونوں کے درمیان علیک سلیک ہوئی تو بزنس ٹائیکون نے پی پی کے شریک چیئرمین کو بتایا کہ ’آپ سے بات کرنی تھی، خان کی طرف سے مجھے (آپ کے ساتھ) مفاہمت کے پیغامات آرہے ہیں، وہ اس حوالے سے بہت زیادہ میسج کررہے ہیں۔سابق صدر نے مبینہ آڈیو میں سْن کر کہا کہ ’اب یہ ممکن نہیں ہے‘ جس پر ملک ریاض نے کہا کہ ’نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھنی اور پیغامات کے بارے میں بتانا تھا‘۔