میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر فرانس میں ڈیکوڈ ہوگا، ایئربس

فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر فرانس میں ڈیکوڈ ہوگا، ایئربس

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کو بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر فرانس میں ڈی کوڈ ہوگا۔ایئر بس کمپنی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے حادثے کے شکار طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کے بعد پاکستانی حکام نے ریکارڈر ڈی کوڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ایئربس انتظامیہ کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر فرانس منتقل کرنے پر پاکستانی ٹیم سے بات ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو فرانس میں ڈی کوڈ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایئربس کمپنی کی تحقیقاتی ٹیم کی مدد سے کاک پٹ وائس ریکارڈر کو ملبے سے تلاش کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں