سندھ اسمبلی ارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
شیئر کریں
اسمبلی ہال میں ایئرکنڈیشن پلانٹ چلانے سے متعلق محکمہ صحت سے رائے طلب کی گئی ہے جبکہ اراکین کے لیے این 95ماسک، دستانے اور ہیلتھ ایڈوائزری مانگ لی گئی، پیپلزپارٹی نے معمر ارکان کو اجلاس میں شریک نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔سندھ اسمبلی کے بدھ تین جون کو ہونے والے اجلاس کے متعلق سیکریٹری سندھ اسمبلی نے محکمہ صحت کو خط لکھ کر اجلاس کے دوران ہال کے لئے ایئرکنڈیشن پلانٹ چلانے یا نہ چلانے سے متعلق رائے طلب کی ہے۔محکمہ صحت سے اسمبلی ہال اور دفاتر میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ جبکہ ارکان سندھ اسمبلی کے لیے این 95ماسک، دستانے، حفاظتی چشمہ، سینی ٹائزر بھی فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت کو کہا گیا ہے۔اجلاس میں شرکت کے لیے تمام ارکان سندھ اسمبلی اور ملازمین کے لازمی کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے 60 سال سے زائد عمر اور دائمی امراض کے شکار ارکان کو اجلاس میں نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔