میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بند کیے گئے ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش بھی کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ حتمی منظوری کے لیے این سی او سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے مری اور گلیات میں ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے ان دونوں مقامات پر ہوٹل انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دینے کی سفارش کی جائے گی۔علاوہ ازیں پنجاب میں عید الفطر کے بعد بھی مارکیٹس اور دکانیں کھلی رہیں گی جن کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے ہوں گے۔پنجاب میں مارکیٹس، بازار اور شاپنگ مالز کو ہفتہ میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔اسی طرح جمعے، ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں