میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوم دوست بجٹ ‘ مخالفین کی ڈوبتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی‘ سعد رفیق

عوم دوست بجٹ ‘ مخالفین کی ڈوبتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی‘ سعد رفیق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام دوست اور ملک کی معاشی بنیادوں کو مزید مضبوط کرنے کے حامل بجٹ کے ذریعے مخالفین کی ڈوبتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے ،آئندہ مالی سال کےلئے تاریخ کاسب سے بڑا 1 کھرب کا وفاقی ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ابھی بجٹ دستاویز سامنے نہیں آئی تھی اور مخالفین نے اپنی سیاست چمکانا شروع کردی تھی مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے عوام دوست ترقی دوست اورپاکستان دوست بجٹ پیش کر کے مخالفین کی ڈوبتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر دھول اڑانے میں اپنا ثانی نہ رکھنے والی پی ٹی آئی اور کرپشن میںبے تاج بادشاہ پیپلز پارٹی والوں کو چیلنج ہے کہ آئیںاعدادوشمار کے ذریعے بجٹ پر بات کریں، لیکن انہیں تنقید کرنے کے لئے ایک نقطہ بھی میسر نہیں آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں