حیدر آباد، حیسکو ملازمین کی کنڈا کنکشن سے کروڑوں کی کمائی
شیئر کریں
حیدرآباد میں غیرقانونی کنڈا کنکشن سے حیسکو ملازمین کو ماہانہ کروڑوں روپے حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شہر کے گنجان آباد علاقے کنڈا کنکشن کا گڑھ بن گئے ہیں ، ایک ای سی کنکشن کا ریٹ پانچ سے 10 ہزار مقرر ہے ، جسے نجی افراد کے ذریعیکنٹرول کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد شہر میں حیسکو کی سرپرستی میں کنڈا سسٹم لاگو کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی، پریٹ آباد، شاہی بازار، نسیم ننگر، سحرش ننگر، قاسم آباد فیز ون، ٹو، تھری، پھلیلی، ہالا ناکہ سمیت دیگر علاقے غیرقانونی کنڈہ کنیکشن کا گڑھ بن گئے ہیں، ذرائع کے مطابق حیسکو افسران نے نجی افراد کی مدد سے کنڈا سسٹم کے ذریعے وصولیوں کا سلسلہ شروع کردیا اور ماہانہ کروڑوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق اکثر رہائشی پلازے کنڈا سسٹم کے تحت ٹھیکے میں دیے گئے ہیں اور فی پلازہ سے ایک سے پانچ لاکھ تک وصولی کیے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد شہر میں ڈائریکٹ ای سی کنکشن کا ریٹ پانچ سے 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹ بجلی کے کنکشن کے بھی الگ ریٹ مقرر کئے گئے، غیرقانونی کنڈا کنکشن کے ذریعے استعمال ہونے والے یونٹس کا بوجھ بل بھرنے والے صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے بل بھرنے والے صارفین کو لاکھوں روپے کی ڈی ڈیکشن لگا کر حراساں کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق حیسکو افسران نے مختلف علاقے نجی ایجنٹوں کو بانٹ رکھے ہیں جو ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرکے اعلیٰ افسران تک پہنچاتے ہیں۔