میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ، ایس بی سی اے حرکت میں آگئی

لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ، ایس بی سی اے حرکت میں آگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) لطیف میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حرکت میں آگئی، رینجنل ڈائریکٹر کا متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو تحقیقات کا حکم، لطیف سات نمبر کے بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر 163 کو غیرقانونی طور پر کمرشل میں تبدیل کرکے نیشنل لیونگ آئیکون کے نام سے رہائشی و تجارتی منصوبہ شروع کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے روزنامہ جرأت کی جانب سے نشاندہی کے بعد متعلقہ ادارے حرکت میں آگئے ہیں، لطیف آباد نمبر 7 ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ واقع بلاک ڈی کے رہائشی پلاٹ نمبر 163 کو بلدیہ اعلیٰ کے شعبہ لینڈ منجمنٹ کی ملی بھگت سے جعلساز کے ذریعے کمرشل میں تبدیل کرایا گیا جس کی تاریخ 15 اکتوبر 2021ع دکھائی گئی تھی، مذکورہ پلاٹ پر دو سال کے بعد نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے نیشنل لیونگ آئیکون کے نام سے گراؤنڈ پلس 8 منزلہ رہائشی و تجارتی منصوبے کا آغاز کرکے بکنگ شروع کی گئی تھی، مذکورہ پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ سے منظوری نہیں لی گئی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرا?باد نے غیرقانونی طور پر این او سی جاری کی تھی، خبر کی نشاندہی کے بعد رینجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی متعلقہ علاقے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں