میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کیسز، 10 بڑی مارکیٹیں 12شاپنگ مال 1500 دُکانیں سیل

کورونا کیسز، 10 بڑی مارکیٹیں 12شاپنگ مال 1500 دُکانیں سیل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعدکراچی میں انتظامیہ حرکت میں آگئی، ضلعی انتظامیہ نے شہر کی دس بڑی مارکیٹیں 12شاپنگ مال اور 1500سے زائد دکانو ں کو سیل کردیا۔ گوشت،مرغی ،سبزی، جنرل اسٹورز اور سپر مارٹس پر جرمانے بھی عائد کئے گئے،مختلف علاقوںمیں شام چھ بجتے ہی پولیس موبائلیں سڑکوں پر آگئیں،اعلانات کرکے مارکیٹیں بند کروائیں اس موقع پر پولیس اور دکانداروں میں جھگڑے بھی ہوئے تاہم شہر کے مضافاتی علاقوں میں سحری تک کاروباراورمارکیٹیں کھلی رہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعدکراچی میں انتظامیہ حرکت میں آگئی ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سخت ہدایت پرضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر میٹھادر کی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسٹائل پلازہ سمیت 150 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا اسسٹنٹ کمشنر صدر شیرینہ جونیجو نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صدر کی علاقے میں وال کلاک مارکیٹ سمیت 11 دکانوں کو سیل کردیا اور 10,000 کی جرمانے بھی عائد کیئے۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈاکٹر عامر نظیر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نیپئر کے علاقے میں کڈز پلے لینڈ سمیت 2دکانو کو سیل کردیا۔مختیار کار لیاری سلیم گڈانی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے بغدادی کے علاقے میں 4ریسٹورنٹس کو سیل کردیااور14,000 کی جرمانے بھی عائد کیئے جبکہ ضلع جنوبی میں روزمرہ کی استعمال کی اشیا گورنمنٹ پرائز لسٹ پر فروخت نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز نے 30 دکانوں پر371000کی جرمانے عائد کئے۔فروٹ دودھ،گوشت،مرغی، سبزی جنرل اسٹورز اور سپر مارٹس پر جرمانے عائد کیئے گئے ۔قبل ازیں بہادر آبادمیں واقع سٹی سینٹرشاپنگ مال سیل کر دیا گیاجبکہ ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل اعجاز الدین اور ڈی سی سینٹرل محمد بخش دھاریجو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف مقامات، مارکیٹ اور شاپنگ مال کا دورہ کیااورایس اوپیز کی خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ نے سرینہ موبائل مارکیٹ کی چاردکانیں سیل کردیں۔کریم آبادمینابازارمیں200سے زائد دکانیں عارضی طور پر سیل کردی گئیں،عائشہ منزل الیکٹرونک مارکیٹ،نارتھ ناظم آبادمیں سپرمارٹ کوسیل کردیاگیا۔حیدری مارکیٹ کے قریب شاپنگ مال کی ساڑھے تین سودکانیں سیل کردی گئیں صائمہ پاری مال، چیز ویلیو سینٹر ،بن ہاشم واٹر پمپ میں بھی کاروائی کی ۔اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر51 چلان کیئے گئے اور25500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔قبل ازیں شام چھ بجتے ہی پولیس موبائلیں سڑکوں پر آگئیں میگا فون کے ذریعے اعلانات کرکے مارکیٹیں بند کروادی گئیں۔لیاقت آباد ، گلشن اقبال ، سرجانی میں دکانیں بند کروانے پر پولیس اور دکانداروں میں جھگڑے بھی ہوئے۔دوسری جانب رات گئے تک منچلے سڑکوں پرجمع ہوکرکرکٹ کھیلتے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں