میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی کی قیمتوں میں اضافہ ، انکوائری کمیشن کو تین ہفتوں کی توسیع دے دی

چینی کی قیمتوں میں اضافہ ، انکوائری کمیشن کو تین ہفتوں کی توسیع دے دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیائے خورد و نوش کی برآمد پر پابندی ہونی چاہئے ، محنت کشوں کے لئے پہلے مرحلے میں 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج، صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے لئے گرانٹ ان ایڈ مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ کورونا سے نمٹنے کے دوران شہید ہونے والے طبی عملہ کو شہداء پیکیج کی طرز پر پیکیج دیا جائے گا۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یہ پیکیج قابل عمل ہوگا۔ کابینہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی استدعا پر رپورٹ جمع کرنے کے لئے تین ہفتوں کی توسیع دے دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اور 27 اپریل کو ہونے والے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام اشیائے خوردونوش جو کہ عام آدمی کے استعمال کی ہیں، ان کی برآمد پر پابندی ہونی چاہئے ۔ اس فیصلے پر دو ہفتوں کے بعد نظرثانی کی جائے ۔ اجلاس میں محنت کشوں کے لئے پہلے مرحلے میں 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے سماجی بہبود اور وزیر صنعت کو ہدایت کی کہ وہ محنت کشوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیں۔ کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون ساز مقدمات (سی سی ایل سی) کی 27 اپریل کے اجلاس کی سفارشات کی بھی توثیق کی۔ مشیر خزانہ نے کابینہ کو مسابقتی کمیشن پاکستان کے امور پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کابینہ نے شائستہ بانو گیلانی کی مسابقتی کمیشن پاکستان کی قائم مقام چیئرپرسن تقرری کی منظوری دی۔ کابینہ نے نیٹنگ آف فنانشل کنٹریکٹ بل 2020ء کی اصولی منظوری دی جس کا مقصد نیٹنگ رائٹس کے نفاذ کے لئے کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنا ہے ۔ یہ قانون نافذ ہو گیا تو ہمیشہ کے لئے نیٹنگ انتظامات کی موجودگی کی بنیاد پر یہ معاملہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔ کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دی کہ بجلی اور گیس فراہم کرنے والی تمام کمپنیاں یا گیس تقسیم کرنے والی یا ٹرانسمیشن لائن والی کمپنیاں کریڈٹ بیورو کی رکن ہوں گی۔ کابینہ نے وفاقی حکومت کے لئے صحافیوں اور صحافتی تنظیموں بالخصوص پریس کلبز کے لئے گرانٹ ان ایڈ مختص کرنے کی منظوری دی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کو اس کی تقسیم کار کے ایس او پیز اور طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا ٹاسک دیا گیا جو مستحق صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کی نشاندہی کریں گی۔ کابینہ نے پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی اور آفتاب حسین (سندھ)، عبدالہادی شاہ (خیبر پختونخوا) اور بشریٰ ناز ملک کو پنجاب سے بورڈ کے ممبر کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے سوئی ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور اوگرا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی عارضی اسامیوں پر ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کووڈ 19 سے متعلق ہیلتھ ورکرز کے لئے امدادی پیکیج کی منظوری دی۔ کوئی بھی ہیلتھ ورکر جو کورونا سے متعلق ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے وفات پا گیا وہ ویسے ہی پیکیج کا مستحق ہو گا جیسا کہ شہدا پیکیج کے تحت سیکورٹی سے متعلق اموات میں گورنمنٹ سرونٹس کو حاصل ہے ۔ یہ پیکیج اسلام آباد کے علاقے ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں لاگو ہو گا۔ کابینہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں تین ہفتے کی توسیع کی درخواست کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ کابینہ نے ملیریا کی دوا کلوروکینین کی برآمد کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے درکار مالی وسائل پیدا کرنے کے سلسلے میں بڑے شہروں میں واقع سرکاری اراضی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ وزیراعظم نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ متعلقہ وزارتوں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور پروفیشنلز پر مشتمل تھنک ٹینکس کی تشکیل کا کام تیز کیا جائے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں