میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک میں ہرقسم کے مذہبی اجتماعات پر پابندی

رمضان المبارک میں ہرقسم کے مذہبی اجتماعات پر پابندی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک میں ہرقسم کے مذہبی اجتماعات،جلسے ،جلوس پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کیدوران کسی قسم کے مذہبی اجتماعات مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی مذہبی تقریبات مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اسی طرح 21 رمضان المبارک کوحضرت علی کرم اللہ وجہ کے یوم شہادت پرجلوس اورمجالس پربھی پابندی ہوگی ۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مذہبی سرگرمیوں پر23 اپریل کے ایس پیز لاگو ہونگے جس کے تحت کسی قسم کے مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں