میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ،انٹر امتحانات ، فزکس کا پرچہ آئوٹ ہو گیا

سندھ ،انٹر امتحانات ، فزکس کا پرچہ آئوٹ ہو گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ میں انٹرامتحانات کے دوران انتظامیہ نقل مافیا کو روکنے میں ناکام فزکس کا پرچہ آئوٹ ہو گیا اور 50 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر جاری ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرچہ شروع ہونے سے پچاس منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔ حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر موجود تھے ۔یاد رہے 27اپریل کو کیمسٹری کاپرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا تھا۔ پرچہ امتحانی مراکز پر پہنچنے سے پہلے ہی نقل مافیا تک پہنچ گیا۔ انٹر کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے پچاس منٹ پہلے سوشل میڈیاکی زینت بنا۔ یہی نہیں بلکہ کیمسٹری کے پرچے کے حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر موجود تھے ۔ سندھ بھر میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج بدستور برقرار ہے اور پرچے کمرہ امتحان میں پہنچنے سے قبل سوشل میڈیا پر آئوٹ ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔یاد رہے اس سے قبل بھی سکھر بورڈ کے زیرانتظام گھوٹکی میں 22 اپریل کو ہونے والا کیمسٹری کا پرچہ فوٹو ا سٹیٹ کی دکانوں پر500 میں فروخت کیا جاتارہا اور سوشل میڈیا پر بنائے گئے گروپس میں بھی دستیاب تھا۔سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں ہائی اسکول ڈہرکی اور ڈگری کالج میرپورماتھیلو سے کیمسٹری کا پرچہ آٹ ہوا۔ انتظامیہ ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود نقل کی روک تھام میں ناکام اور بوٹی مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں