پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لئے نیلامی 31 مئی کو ہوگی
منتظم
هفته, ۲۹ اپریل ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2018 کے لئے چھٹی ٹیم کے فرنچائز حقوق حاصل کرنے کیلیے پیشکشیں طلب کرلیں۔ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی 15 مئی تک نیلامی کے لئے کاغذات حاصل کیے جاسکتے ہیں جو ایک ہزار ڈالر کی ناقابل واپسی ادائیگی پر جاری ہوں گے، ٹیکنیکل اور فنانشل پرپوزل جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 مئی ہے، ٹیکنیکل پرپوزل پی سی بی آفس میں اسی روز کھولے جائیں گے جب کہ اس مرحلے میں کامیاب ہونے والے فریقوں کے مالی ڈرافٹ 31 مئی کو کھولے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے 2 ایڈیشنز میں 5 ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔