میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

منتظم
هفته, ۲۲ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


کنگسٹن / جمیکا(ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ میں اور یونس خان اپنی کھیل پر توجہ مرکوز کریں گے۔ قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی قیادت جیسن ہولڈر کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں بریتھ ویٹ، پاول، ہیٹمیئر، ہوپ، سنگھ، ڈوورچ، چیس، بشو، جوشیپ اور گبریل شامل ہیں۔ واضح رہے دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں