ایران کی اسرائیل پر کلسٹر بموں کی برسات ،کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ
شیئر کریں
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی
تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے
ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کردیا ۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6ٹیکٹیکل بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے 3 سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی۔روسی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے دبئی میں ساحل اور ہوٹل پر حملے کرکے کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی حملوں کے باعث اسرائیلی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے، لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔اسرائیل نے ایران کی جانب سیکلسٹر بموں سے حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق چہارم نامی آپریشن کے تحت دشمن پر حملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


