میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

سندھ میں پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آ گیا ہے اور دونوں جماعتوں نے سندھ میں پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی تھی جس کا اندرونی احوال سامنے آ گیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں نے سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو یکجا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے سندھ میں عوامی حکومت کے قیام اور مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا جب کہ دونوں جماعتوں کی قائم کمیٹیاں اگلے دو روز میں ملاقات کریں گی جس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبے کے وسیع تر مفاد میں ن لیگ، جی ڈی اے اور اے این پی کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں صوبے میں مشترکہ جلسوں، عوامی اجتماعات کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں روایتی نشستوں کے علاوہ دیگر پر مشترکہ امیدوار لانے اور پیپلز پارٹی کے حلقوں میں مشترکہ امیدوار کو جتوانے کے لیے کوشش کرنے پر بھی اتفاق اور اس حوالے سے دیگر جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں