میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ ، خاتون ڈائریکٹر عمرانہ اشفاق گھوسٹ ملازمین کی سرپرست نکلی

بلدیہ عظمیٰ ، خاتون ڈائریکٹر عمرانہ اشفاق گھوسٹ ملازمین کی سرپرست نکلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلدیہ عظمیٰ کراچی ‘ اندھیر نگری چوپٹ راج مئیر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ‘ گھوسٹ ملازمین ‘ سرکاری خزانے و حقداروں ‘ کے حقوق پر ڈاکہ زن گھر بیٹھکر ‘ کمیشن مافیا کا تنخواہیں جاری کرنا وطیرہ اطلاعات کے مطابق’ ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ میں ‘ محکمہ آرکائیوز ‘ کی ‘ خاتون ڈائریکٹر عمرانہ اشفاق ‘ نے گھوسٹ ملازمین کی سر پرستی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئے ‘ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد کی ‘ خاموشی و چشم پوشی ‘ نے سوالات کھڑے کردیے ‘ عمرانہ اشفاق’ نے گھوسٹ ملازمہ ‘آمنہ خاتون’ کو ماہانہ ‘ بھتے ‘ کے عوض ‘ موکل دے رکھی ہئے اس حوالے سے محکمہ۔’ ایچ آر ایم ‘ کے ذرائع نے ‘ چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ‘ ڈائریکٹر آرکائیوز عمرانہ اشفاق’ نے ملازمین کی کمی کیساتھ ‘ محکمے میں ‘ مزید ‘ ملازمین ‘ کی درخواست کی تھی جسے ‘ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے مسترد کردیا تھا ‘ ادھر ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایک سابق ڈائریکٹر ‘ کو بھی محکمہ ‘ آرکائیوز ‘ سے مبینہ طور پر’ حصہ ‘ جاتا ہے ‘ دوسری طرف ذرائع بتاتے ہیں کہ بناء ‘ این او سی ‘ کے سابق ڈائریکٹر آرکائیوز کے غیر ملکی دورے ‘ مئیر کی رٹ پہ سوالیہ نشان ہے ‘ مصدقہ ذرائع کہتے ہیں کہ ‘ آمنہ خاتون شہر میں موجود ہی نہیں ‘ جبکہ ذرائع کہتے ہیں کہ ‘ عمرانہ اشفاق’ نے ‘ سابق ڈائریکٹر آرکائیو’ عدنان قریشی’ کو بھی چونا لگاتے ہوئے ‘ عدنان قریشی کا ترتیب دیا ہوا تمام ‘ ریکارڈ کوڑیوں کے مول ‘ کباڑیوں ‘ کو فروخت کردیا حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ ‘ قیام پاکستان’ سے قبل کی ‘ قیمتی نوادرات’ بھی کوڑے کا ڈھیر ہوگئی ہیں دوسری جانب ‘ قدیم تصاویر ‘ بھی مبینہ طور پر اپنے ‘ قریبی عزیز’ کو بھاری معاوضے کے عوض ‘ فروخت کردی گئیں’ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی مئیر ‘ کی خاموشی اور چشم پوشی نے معاملے کو مزید ‘ پیچیدہ و سنگین ‘ بنا دیا ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ مئیر کراچی ڈپٹی مئیر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں