میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے گراں فروشوں کے خلاف مہم پر پانی پھیر دیا

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے گراں فروشوں کے خلاف مہم پر پانی پھیر دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی محمد علی زیدی نے حکومت سندھ کی گراںفروشوں کے خلاف مہم و سخت اقدامات پر پانی پھیر دیا، ریاستی عہدے، فرائض منصبی اختیارات کو مال بناؤ مشن میں تبدیل کردیا۔ واضح رہے کہ ایک جانب وزیر اعلیٰ و حکومت سندھ گراںفروشوں کے خلاف جرمانے، قید و بند، دکان سیل مجسٹریٹ کے خصوصی اختیارات کا نوٹیفکیشن بذریعہ چیف سکریٹری جاری کرتے ہوئے اسے بل کی صورت اسمبلی سے پاس کرنے کا اعلان کررہی ہے تو دوسری طرف جنھیں اختیارات تفویض کیے جارہیں ہیں وہ کھل کر حکومتی اقدامات کے آڑے آگئے جاری احکامات کو بھاری رشوت وصولیوں کاکاروبار بنالیا ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی رمضان و عید پیکج پلان کے تحت وصولیوں کا بازار گرم،ڈپٹی کمشنر محمد علی زیدی کے 3 فرنٹ مین کھلاڑیوں جن میںاحمد جو کہ خود کو ڈی سی کورنگی کا پرسنل اسسٹنٹ کہتا ہے، دوسرا ڈرائیور راشد سرکی تیسرا اظہر جو کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری، گراںفروشوں،غیرقانونی تعمیرات،بلڈنگ میٹریل و دیگر امور کی آڑ میں کھلے عام سرکار کی سرپرستی میں اٹھا پٹخ / لین دین کا غیرقانونی بازار سجائے بیٹھے ہیں سارا کھیل و ڈرامہ شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے محض روزانہ کی بنیاد پر اپنی ذاتی تجوریوںمیں اضافے کیلئے کھیلا جارہا ہے، گراںفروشوں،تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروںکو اٹھایا جاتا ہے بھاری رشوت وصولی کے بعد غیرقانونی معزز عدالتی حکام جن میں سرفہرست احمد، راشد سرکی،اظہر اور ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کا پرسنل سرکاری گن مین لائے گئے غیرقانونی طور پر قیدی بنائے جانے والے قیدیوں سے توڑ جوڑ کرنے کی ذمہ داری کا سہرا ڈی سی کے باڈی گارڈ کے سر ہے تمام غیرقانونی لین دین اسی کی نگرانی میں انجام دی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کے کرپٹ و راشی عملے نے لانڈھی نمبر 4 میں واقع الرحمن ملک شاپ جہاں سالہا سال سے رمضآن المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں دودھ 160 روپے فی لیٹر اور دہی280 روپے فی کلو شہریوں کو فروخت کیا جاتا ہے اس دکاندار پر کم اور مناسب قیمت پر شہریوں کو فروخت اور ریلیف دینے پر غیرقانونی طور پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے تنبہ کی کہ آئندہ اس قیمت پر دودھ ، دہی فروخت کرنے پر دکان سیل کردی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر کا مذکورہ عمل گراںفروشوں کی کھلی سرپرستی اور حمایت کی دلیل ہے۔ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی و بیرونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومتی ایکشن کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی کا رد عمل انتہائی جارحانہ ہوگیا ہے مگر صرف اپنی جیبیں بھرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ،لاکھوں روپے ٹھکانے لگائے جارہے ہیں ایک طرف اپنے عہدے ،فرائض منصبیاختیارات کا صریحاً غلط استعمال تو دوسری طرف حکومتی و عدالتی احکامات کی توہین / تضحیک و تمسخر تیسری جانب سرکاری آمدنی، ریونیو کی مد میں سرکار کو بڑا ٹیکہ اسکے ساتھ شہریوں کے ٹیکس پر پلنے والے انھی سے دھوکہ بازی کے بھی مرتکب ہورہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمع شدہ رشوت کی رقوم عہدے و منصب کے عین مطابق تقسیم کی جاتی ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ کمشنر کراچی سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں