میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوسائیٹزکی زمینوں پرالاٹمنٹ کاتنازع، سندھ ہائی کورٹ کا نیب سے تحقیقات کرانے کا عندیہ

سوسائیٹزکی زمینوں پرالاٹمنٹ کاتنازع، سندھ ہائی کورٹ کا نیب سے تحقیقات کرانے کا عندیہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں مختلف سوسائٹیز میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے تنازعہ سے متعلق درخواست پر نیب سے تحقیقات کرانے کا عندیہ دے دیا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سوسائٹیز میں جب سے ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر ہوا ہے، سارے رفاعی پلاٹ بیچ دیے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں مختلف سوسائٹیز میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے تنازعہ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت سوسائٹیز کی زمین سے متعلق نیب سے تحقیقات کرانے کا عندیہ دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سوسائٹیز میں جب سے ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر ہوا ہے، سارے رفاعی پلاٹ بیچ دیے ہیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سوسائٹیز میں رفاعی پلاٹس اور سڑک تک بیچ دی گئیں ہیں۔ نیب سوسائٹیز کی زمین سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔ سوسائٹیز کی زمین کے تنازعے نیب کو بھیج دینے چاہیں۔ نیب کئی سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔ نیب نے کچھ پہلے بھی دو سوسائٹیز کے خلاف ریفرنسز دائر کیے ہیں۔ زمینوں کے تنازعات اور گھپلوں میں کئی ملزمان کو سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ کنیر فاطمہ سوسائٹی سے تحریری جواب طلب کرلیا جائے تو معاملہ کلئیر ہوجائے گا۔ عدالت نے کنیز فاطمہ سوسائٹی کیس میں شمشاد قریشی ایڈووکیٹ کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں