رمضان کی آمدسے قبل منافع خوروں نے لوٹ مچادی
شیئر کریں
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جبکہ منافع خوروں نے بھی پھلوں اورسبزیوں کے من مانے دام مقررکرکے رہی سہی کسرپوری کردی۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس میں دنیا بھر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں می کمی کی جاتی ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو پہنچ جاتی ہے۔کراچی ریٹیلر اینڈ گروسریز ایسوسی ایشن کے فرید قریشی کے مطابق شہر کی مختلف مارکیٹوں میں برانڈد تیل 490 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ گھی 450 سے 460 کے درمیان میں فروخت ہورہا ہے۔فرید قریشی نے بتایا کہ مارکیٹ میں ریٹیل کی سطح پر ماش دال 260 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ مسور کی دال ریٹیل مارکیٹ میں 220 روپے ہوگئی ہے۔چنے کی دال کی قیمت 180 روپے ہے، مونگ کی دال ریٹیل مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو ہے جبکہ کابلی چنے کی قیمت 40 روپے اضافے سے 290 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح شہر میں پھلوں کے ریٹ مختلف ہیں، مارکیٹ میں خربوزہ 70 سے 80 روپے فی کلو، کیلا 100 روپے 150 روپے فی درجن جبکہ سیب 250 سے 300 روپے فی کلو اور چیکو 150 سے 200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔پیاز اور آلو کی قیمت بالترتیب 40 سے 50 روپے فی کلوہے جبکہ مارکیٹ میں ادرک 409 روپے فی کلو اورلہسن 380 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔