چینی سٹی مافیا کے خلاف لاہور میں بھی کارروائی، 40کو طلبی کے نوٹسز
شیئر کریں
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چالیس شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مکمل چھان بین کے بعد شریف ، شمیم، کنجوانی گروپ کے اسلم بھلی کو 30 مارچ کو مکمل دستاویزات کے ساتھ طلب کرلیا گیا ہے اسی طرح جے ڈی ڈبلیو کے ملک عباد کو بھی تیس مارچ کا نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔جے ڈی ڈبلیو کے ملک ماجد کو اکتیس مارچ کو طلب کیا گیا ہے اسی روز مستنصر گوگی ، رمضان و العربیہ شوگر گروپ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ شیخ عامر ،چوہدری شوگر گروپ کو یکم اپریل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ آر وائی کے شوگر گروپ کے اسد بھایا کو بھی دو اپریل کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر سٹہ مافیا ارکان کو تیس مارچ کیلئے ایف آئی اے لاہور آفس میں طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایف آئی اے نے ایف بی آر، بینکس اورمنی چینجرز سے بھی ریکارڈ طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر سٹہ بازوں کو تمام ذاتی و کاروباری بینک اکائونٹس کی فہرست ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام بے نامی اکا ئو نٹس کی فہرست بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔ایف آئی اے نے واضح کیا کہ ایف بی آر، ایمنسٹی میں ظاہر فیملی، بے نامی اثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ شوگر سٹہ بازوں کو ایک سال میں اندرون ،بیرون ملک کی ٹی ٹیز کی فہرست لانے کا حکم دیا گیا ہے ۔طلبی نوٹس پر متنبہ کیا گیا ہے کہ عدم حاضری ،عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا ہے۔