کورونا کے چار ہزار 767نئے کیسزایک دن میں57 جاں بحق
شیئر کریں
پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی ،کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار767 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار647 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار215ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ54ہزار591 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار656ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل ایک کروڑ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 44 ہزار447 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے3 ہزار43مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ95 ہزار929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار607 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 4 ہزار491ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ12ہزار918 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار229 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 84 ہزار609ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 2 ہزار 283ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 ہزار594کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل559 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار497 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 206 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار367مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل344 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔