میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پام رائل ریزیڈنسی اسکیم کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

پام رائل ریزیڈنسی اسکیم کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد کے رہائشی نے پام رائل ریزیڈنسی اسکیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، تعمیراتی کام روکنے کی استدعا، غلام حسین میمن نے بیرسٹر فیضان حسین میمن کے معرفت درخواست دائر کی، اسکیم میں سرکاری و متنازع زمین شامل ہے کام روکا جائے، موقف، عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات، رینجنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے، پام گروپ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد کا رہائشی پام رائل ریزیڈنسی اسکیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا، قاسم آباد کے رہائشی غلام حسین میمن نے بیرسٹر فیضان حسین میمن کے معرفت چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات، رینجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، پام گروپ و دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست داخل کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پام رائل ریزیڈنسی اسکیم میں سرکاری و متنازع زمین شامل ہے، جبکہ بکنگ کے بعد سیل این او سی لی گئی، روائز پلان جمع کروایا گیا، لیکن ابھی تک پبلک آبجیکشن کال نہیں دی گئی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پام رائل ریزیڈنسی اسکیم کا تعمیراتی کام روکا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں