کورونا ایس اوپیزپرعمل کروانے کے لیے وسیم اکرم کا ڈنڈا پلان
ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
سابق کپتان وسیم اکرم نے کوویڈ ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے ڈنڈا پلان پرعمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ کافی وقفے کے بعد ا?پ لوگوں سے بات کررہا ہوں، امید ہیکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سب لوگ اچھے ہوں۔ پنجاب میں کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں، میں نے پڑھا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے کہ شہر لاہور اور اسلام آباد میں صورت حال خطرناک ہورہی ہے ، پلیز کورونا ایس او پیز پر عمل کرلو، سمجھ نہیں ا?تی کہ لوگ اتنے ڈھیٹ کیوں ہو۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایس اوپیز پر عمل کرانے کا بی پلان بھی موجود ہے، پلان بی کے تحت ایس اوپیز پر عمل نہ کرنیوالے ان لیجنڈز کو الٹا لٹکا کران پرڈنڈا چلایاجائے۔ نارمل بات تو ہم نے ماننی نہیں۔