میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صبورعلی پرشادی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنقید

صبورعلی پرشادی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنقید

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

اداکارہ صبورعلی کو شادی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حال ہی میں صبورعلی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں بھنگڑے ڈالتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے اور لوگ صبورعلی کے ڈانس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جو چیز شدت کے ساتھ نوٹ کی وہ صبورعلی اور تقریب میں موجود دیگر لوگوں کا ماسک نہ پہننا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف وری کرنا ہے۔ اور اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں