میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائیگا،کرونا وبا پر قابو پانے کی قومی حکمت عملی اور موثر انداز سے اسے آگے بڑھانے پر مشاورت ہوگی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم سب نے قومی جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کا مثبت اور روشن کردار ادا کرنا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ قوم کی خدمت کا موقع ہے ،ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں پاکستان بھر خصوصاً پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائے گا تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کورونا سے خود کو بھی محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وبا پر قابو پانے کی قومی حکمت عملی اور موثر انداز سے اسے آگے بڑھانے پر مشاورت ہوگی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ متاثرہ افراد کیلئے ریلیف،عوام کی مشکلات کے ازالے اور ملکی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کی حوالے سے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومتی ریلیف پیکج کو کم آمدن والے افراد کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے رضاکار فورس کی تشکیل کے حوالیسے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں