ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم اور اسپیکر کو منتخب کرانے کیلئے ن لیگ ووٹ دے گی،ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ایسی وزارت نہ نہیں لیسکتے جس سے عوامی مسائل حل حل نہ ہوں،ایم کیو ایم قیادت نے وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے سے متعلق فیصلے سے ن لیگ کو آگاہ کردیاایم کیوایم نے وزارت عظمی کا ووٹ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خودمختاری دینے کے لیے آئینی ترمیم پر سپورٹ چاہتے ہیں مضبوط بااختیار مالی خودمختار بلدیاتی اداروں سے 18ویں ترمیم کو مزید تقویت ملے گی۔