میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات سندھ بورڈ کے افسر کی مشکوک تعیناتی

محکمہ بلدیات سندھ بورڈ کے افسر کی مشکوک تعیناتی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ (بورڈ) کے افسر کی مشکوک تعیناتی،چھاچھرو کے ایڈمنسٹریٹر عبدالنبی چانہیو طلب کرنے کے باوجود پیش ہونے اور سروس ریکارڈ جمع کروانے میں ناکام ہوگئے، لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے کارروائی کا امکان۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق لوکل گورنمنٹ بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے تھرپارکر کی تحصیل و یونین کائونسل چھاچھرو کے ایڈمنسٹریٹر عبدالنبی چانہیوکو3 دن کے اندر تقرری کا آرڈر، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، تعلیمی اسناد، ترقی کا آرڈر، تبادلے اور تقرری کے آرڈر، گذشتہ 5 سال کی بینک اسٹیٹمنٹ اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ،لوکل گورنمنٹ بورڈکے ڈائریکٹر (تھری) ماجد رضا غوری کے 16 نومبر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت چاچھرو کے ایڈمنسٹریٹر کو پیش ہونی ہدایت کی گئی، لیکن ایڈمنسٹریٹر عبدالنبی چانہیو خود پیش ہونے یا ریکارڈ جمع کروانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاچھرو کے ایڈمنسٹریٹر عبدالنبی چانہیو کی تقرری جعلی ہے اور ان کو پیپلز پارٹی تھرپارکر کے ایک ایم این اے کی سفارش پر عہدے پر تعینات کیا گیا،ایڈمنسٹریٹر عبدالنبی چانہیو کے پیش نہ ہونے پر لوکل گورنمنٹ بورڈ کے افسران نے ان کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کی ہے ، عبدالنبی چانہیو کے نامکمل اور مشتبہ سروس ریکارڈ کے باعث ان کے خلاف کارروائی کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے ایڈمنسٹریٹر چھاچھرو عبدالنبی چانہیو کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا، طلبی کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے اور سروس ریکارڈ جمع نہ کروانے پر ان کو نوکری سے برطرف کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں