میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بس ٹرین کی زد میں آگئی، 19افراد جاں بحق

بس ٹرین کی زد میں آگئی، 19افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سکھر میں روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس کی زد میں مسافر بس آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی۔ جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔کمشنر سکھر شفیق مہیسر نے حادثے میں 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک کلو میٹر تک کے علاقے کی سرچنگ کی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے سرگودھا جارہی تھی، خوفناک حادثے میں بس کے 2 ٹکڑے ہوگئے ۔رینجرز کی امدادی ٹیم بھی جائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے روہڑی ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر زخمیوں کا بروقت علاج ممکن بنائے ۔ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثات وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، ایک حادثے پر استعفے کی باتیں کرنیوالے عمران خان کتنے حادثوں کے بعد جاگیں گے ؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں