میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی ، انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی99ویں نمبر پر آگیا

جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی ، انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی99ویں نمبر پر آگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی کراچی کی کرائم انڈیکس میں مذید بہتری آگئی، انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی99ویں نمبر پر آگیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام افسران اور جوانوں کو ،ئی جی سندھ کی جانب سے شاباشی دی گئی۔جنوری کے آغاز سے اختتام تک کراچی88ویں نمبر پر تھاجبکہ فروری کے آغاز سے وسط93ویں نمبر پر تھاآئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا ہے فرض کی راہ میں شہید ہونیوالے افسران اور جوانوں کو سلام اور غازیوں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں فرائض کی راہ میں شہید ہونیوالے نہتے ٹریفک پولیس افسران اورجوانوں کو بھی میرا سلام آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا پولیس کی قربانیوں سے ہی آج کا کراچی پرامن ہوا ہیکراچی آپریشن میں پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش اورلائق ستائش وعقیدت ہیں،جبکہ انکے ساتھ ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن بھی شاباش دیتا ہوں آئی جی سندھ نے افسران و اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی?خدمت اورانکے مسائل کا ترجیحی بنیاد پرحل آپکا فرض ہے ،کرائم انڈیکس میں مذید بہتری آنی چاہیئے ۔عوام کی خدمت کے لیئے ہردم تیار اور پرجوش رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں