وفاقی وزیر فواد چودھری نااہلی کیس پر سماعت پیر کو ہوگی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس پر سماعت پیر کو ہوگی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت بھی شامل ہے ۔ سنگل بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔عدالت نے درخواست میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں، درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار سمیع اللہ ابراہیم کی جانب سے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے ، فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے ۔