میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جرمن چانسلر نے بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جرمن چانسلر نے بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جرمن چانسلر نے بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہورہی ہے ،کراچی پریس کلب میں ترقیاتی کاموں کا عمل قابل تحسین ہے ،ان خیالات کا اظہار جرمن سفیر برن شلیک ہیک نے قونصل جنرل یوجین ولفارٹ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتخانے اپنی حدود میں رہتے ہوئے سازگار ماحول کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں ،پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم مغربی سرحدوں کے کچھ مقامات پر صورتحال خراب ہے ،کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے ،جموں اور کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ضرور ہے ،تاہم اس پر جرمنی کا موقف کافی واضح ہے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جرمن چانسلر نے بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمن کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہیں ،سیمنزسمیت کئی کمپنیاں کام کررہی ہیں اور پاکستانیوں کو فنی تربیت بھی دے رہی ہیں،علاوہ ازیں جرمن گوئٹے اسکول سے جرمنی زبان سیکھی جا سکتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل و دیگر مصنوعات کو صفر ڈیوٹی پر برآمدی سہولت حاصل ہے ،تا ہم جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کا حکم نہیں دے سکتے ہیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان ،یورپی یونین میں ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کی سہولت سے استفادہ کررہا ہے ،جس کے نتیجے میں پاکستان اور یورپی یونین مارکیٹ کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ رہا ہے ،جرمن سفیر کے مطابق کراچی پریس کلب آنا میری ترجیحات میں شامل تھا ،پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج اظہار رائے کے زندہ ہونے کا ثبوت ہیں اور لوگ کراچی پریس کلب پر اعتماد کرتے ہیں ،قبل ازیں کراچی پریس کلب آمد کے موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز کان فاران ،سکریٹری ارمان صابر و دیگر نے جرمن سفیر اور قونصل جنرل کا استقبال کیا اور انھیں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور گلدستہ پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں