میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوہری شہریت ،فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر

دوہری شہریت ،فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

انتخابات میں دوہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق بدھ کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔ہائی کورٹ میں وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے توسط سے درخواست دائر کی ہے ۔مذکورہ درخواست میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری قانون و انصاف، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2018 انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے ، فیصل واوڈا نے الیکش کمیشن میں دوہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔مذکورہ درخواست میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت چھپا کر، جھوٹا حلف دے کر بد دیانتی کی، نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کے لیے اپلائی کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح کرچکی ہے کہ نامزدگی فارم جمع کراتے وقت دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کو دوہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے ، ان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی وصولی کی جائے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو بطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے اور انہیں ناہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کروائے جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں