سپریم کورٹ کے کہنے پراستعفیٰ دے دوں گا ،شیخ رشید
شیئر کریں
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر مجھے سپریم کورٹ استعفیٰ کا کہتی ہے تو استعفیٰ دے دوں گا سپریم کورٹ ریلوے کی بہتری چاہتی ہے ۔ ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ،عمران خان عوامی مفاد پر دوستی کو فوقیت نہیں دیتے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ ہماری سرپرستی کرے اور ہمیں ہدایات اور نصحیت دے ۔اس میں کوئی شک نہیں ریلوے میں ایک بہت بڑا حادثہ ہوا ہے جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گی اس وقت تک ریلوے ٹھیک نہیں ہو سکتی انہوں ن ایم ایل ون کے لیے پلانی کمیشن والوں کو بارہ تاریخ کو بلا لیا ہے ۔ایم ایل ون کی تکمیل کے لیے مجھے اسد عمر پر بھروسہ ہے ایک ڈیڑھ ماہ میں ایم ایل ون کا ٹینڈر لگ جانا چاہیے اگر نہ لگا تو پھر واقعی فکر ہو جائے گی چائنہ ایم ایل ون کے ساتھ کھڑا ہے سارا سی پیک ریلوے کا ہی تھا ایم ایل وے ،ٹو تھری اور ایم ایل فور سب ریلوے کے ہی تھے پچھلی حکومتوں نے اس کو سڑک پلوں اور کارپٹ سڑکوں کی طرف منتقل کر دیا۔اچھی بات ہے کہ اگر عدالت متحرک ہے اس میں ہمارا فائدہ ہے اس کو ہم مثبت لینا چاہیے تنقیدگی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے بیورو کریٹ کو نیب سے اتنا خطرہ ہے کہ وہ کسی کام کو ہاتھ ہی نہیں لگاتے عدلیہ کے مشورے اسی طرح ضروری میں جس طرح فوج کے ذریعے ہیں سارے ادارے پاکستان کی بہتری کے لیے بات کررہے ہیںسترہ ماہ میں عمران خان نے اتنی مشکلات دیکھیں کہ وہ اب حالات قابو کرنا جان چکے ہیں اصل مسئلہ معیشت کی بحالی ہے ملک میں مہنگائی سے عوام میں جو پیغام گیا وہ حکومت کے لیے مثبت نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں عمران خان عوامی مفاد پر دوستی کو فوقیت نہیں دیتے عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔